میرے خیال
کیا کہا ، میرے لئے سنورتی ہو
کیا میں اس قدر تمہارا ہوں ؟؟
میں نے چاہا تھا کبھی تمہارے ہونٹوں سے یہ سننا
کہ میری خاطر تم بھی اپنی شامیں سجایا کرتی ہو
میرے نام کی خوشبو سے اپنے بالوں کو مہکایا کرتی ہو
مگر محبت بھی عجیب شے ہے اکثر وہی بات کہہ دیتی ہے جس کا یقین کرنے سے دل ڈرتا ہے
میں نے تمہیں چاہا تو اپنی حد سے بھی گزر کر چاہا تمہاری خاموشیوں کو پڑھا تمہاری بے رخی کو سہلا
تمہاری ناراضگی میں بھی اپنے لئے محبت تلاش کی
اور تم پوچھتی ہو کیا میں اس قدر تمہارا ہوں ؟؟
ہاں ،
شاید اس قدر کہ تمہیں کھونے کے بعد بھی میں تمہیں اپنا کہتا رہا
اس قدر کہ تم بدل گئی
مگر میری محبت نہ بدلی
اس قدر کہ تم کسی اور کی ہو گئی اور میں آج بھی تمہاری یاد کے دروازے پر خاموش کھڑا ہوں
تو ہاں اگر کبھی تم میرے لئے سنورتی تھی تو مجھے اس کا یقیں آج بھی ہے
اور اگر پوچھو کہ
کیا میں اس قدر تمہارا تھا ؟
تو جواب آج بھی وہی ہے
تم جتنی میری نہ تھی
میں اس سے کہیں زیادہ تمہارا تھا ،