چائے یا تیرا خیال
چائے سے اٹھتے خیالات کے دھوئیں کو نگاہوں سے تکتے ہوئے جب سرد ہاتھ چائے کی طرف بڑھنے لگتے ہیں
عجب سماں ہوتا ہے
کہ ہاتھوں کی سرد مہری چائے کے آغوش میں آتی ہے، پورے جسم میں سکون کی اک لہر دوڑتی ہے اور یہ لہر اُس خیال کو جگا دیتی ہے جو بُھلا دیا گیا ہو۔
پہلے گھونٹ پہ الگ اک جہاں میں کھوئے چلے جاتے ہیں
جہاں وہ ڈوریں جو زمانے کے ہاتھوں ٹوٹ چکی ہیں وہ بندھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
جہاں اک محرم جو بچھڑ گیا وہ پاس دکھائی دیتا ہے
جہاں اک خواب جو ادھورا ہے وہ مکمل دکھائی دیتا ہے۔
اور پھر اہستہ آہستہ لمحات کے گزرنے کے ساتھ جب پیالی کی تہہ نظر آنے لگتی ہے تو ایک ارمان سا رہ جاتا ہے کہ کاش یہ چائے کبھی ختم نا ہوتی، کاش یہ دھوااں کبھی تھمنے نا پاتا کاش یہ جہاں جو کچھ پل کیلئے آباد ہوا یہ نا ٹوٹتا