کبھی کبھار کڑواہٹ بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہے
کبھی کبھار کڑواہٹ بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔
مسلسل مٹھاس تو شوگر بن جاتی ہے، اور اسی شوگر کا علاج پھر کڑواہٹ ہی کرتی ہے۔
انسانوں کو پرکھنا ہو تو ان کے الفاظ پر نہیں، ان کی نیت پر غور کرو۔
کوئی ڈانٹ کر بھی تمہارا بھلا چاہتا ہے، اور کوئی مسکرا کر تمہاری جڑیں کاٹ دیتا ہے۔
اور ہم ہمیشہ ان ہی قیمتی، کڑوے سچ بولنے والوں کو خود ہی کھو دیتے ہیں۔ حالانکہ وہی لوگ ہماری زندگی میں آئینے کا کام کرتے ہیں، اور جب آئینہ ہی نہ رہے تو انسان خود کو سنوار بھی نہیں سکتا۔