حصارِ عِشق
اُس نے اک دفعہ کہا تھا، تم میرے ہو، بس اُسی دن سے میں کسی اور کا نہ ہو سکا
وہ لفظ تھے یا کوئی جادو تھا اُس کی آواز میں، میں چاہ کر بھی اُس کے حصار سے آزاد نہ ہو سکا۔
اُس نے تو شاید یونہی کہہ دیا تھا ، مگر ہم نے اُس ایک جملے کو تقدیر بنا لیا
اُس کے چند لمحوں کے پیار کو میں نے اپنی پوری زندگی کا نصیب بنا لیا
وہ نہیں جانتی کہ اُس کے ایک اقرار نے، میرے دل میں کتنی گہری جگہ بنا لی
اُس نے تو بس اپنا کہا تھا مجھے، میں نے تو اُس کے نام پر اپنی دنیا لٹا دی
پھر وقت بدلا، اُس کا لہجہ بدلہ، اُس کی باتوں میں پہلے جیسی مٹھاس نہ رہی
وہ آہستہ آہستہ دور ہوتی گئی مجھ سے، اور میرے دل کو اُس کے سوا کوئی آس نہ رہی
عجیب عشق تھا، عجیب وفا تھی میری، وہ بدلتی رہی میں اُسی کی رہا
وہ بھول گئی اپنے کہے ہوئے لفظوں کو، اور میں ہر لفظ کو نبھاتا گیا
کئی چہرے ملے، کئی لوگ قریب آئے، کئی آنکھوں نے چاہا کہ میں اُن کا ہو جاؤں
مگر دل نے ہر بار خاموشی سے کہا، میں کیسے کسی اور کا ہو جاؤں؟
یہ دل اب کسی اور کے لیے کیسے دھڑکے، جس نے ایک شخص کو اپنا جنون سمجھا تھا؟
کبھی کبھی سوچتا ہوں، کیا خبر اُسے، کہ کوئی آج بھی اُس کے وعدے پر زندہ ہے