Prose
sehar alvii

الوداع اے اکتوبر

میں نے تیرے ہونے کو محسوس کیا۔ تیری صبحوں کی نرمی، تیری شاموں کی خاموشی نے مجھے یہ پیغام دیا کہ جیسے زرد پتوں پر خزاں کی زردی اترتی ہے، ویسے ہی ایک دن زندگی بھی مرجھا کر خشک ہو جائے گی… اور پھر کبھی لوٹ کر نہیں آئے گی۔ اور بے شک میرے رب نے موسموں میں بھی پیغام رکھا ہے۔