ہم جسے انسان سمجھیں وہی ہمیں پالتو جانور سمجھ لیتا ہے
ہم جب تک ایک پہیلی بنے رہتے ہیں تو ہمیں عزت قدر ملتی ہے سامنے والے کو پہیلی سلجھانے تک ہی تجسس رہتا ہے جیسے ہی پہیلی سلجھ جاتی ہے تو تجسس ختم اور ہماری عزت قدر بھی ختم...
یا یوں کہہ لیں ہم لاحاصل رہیں تو انمول حاصل ہو جائیں تو بے مول
یعنی کہ ہم صفاق بنکر ہی قیمتی رہ سکتے ہیں. ہمیں کسی کو انسان نہیں سمجھنا چاہیے نا ہی اعتماد کے لائق سمجھنا چاہیے یہ انسانوں کی نہیں بلکہ جانوروں کی منڈی ھے.
اور ہم اگر اس جانوروں کی بھیڑ میں سے جس کو انسان سمجھ بیٹھیں وہی ہمیں پالتو جانور سمجھ لیتا ہے یہاں جینا ہے تو اندر سے مر جانا ہی زندگی ہے جو زندگی جی کر گزارنا چاہے گا اسے پل پل مرنا پڑے گا...