محبت ، عشق اعلی ظرفی کی علامت ہے جنااااااااب
جتنی جس کی اوقات ہوتی ہے اتنا گہرا رنگ ہوتا ہے اس کے عشق کا.
زلیخا نے چاہے شروعات حوس سے کی تھی مگر وہ اپنی اوقات کے مطابق عشق کر ہی بیٹھی چاہے وہ حسن پہ فدا ہوئی مگر نبھانے کو تو دیکھیں اپنے حسن و جوانی عشق پہ خرچ کر دی، یہ ھے اوقات کی بات.
جس کی جتنی اوقات ہو وہ ہر میدان میں اتنا ہی خسارہ پانا فخر سمجھتا ہے اور بڑے خسارے بھی بڑے دل والوں کے ہوتے ہیں کیونکہ اللہ انسان پہ بوجھ بھی تو کسی کی طاقت سے بڑھ کر نہیں ڈالتا نا.
کیا کبھی ہزار پتی کا خسارہ کروڑوں میں ہوا؟
ارے جناب جو اپنے محبوب پہ اپنے اصول اپنی انا ضد توڑ نا سکا وہ محبت کا دعویٰ کرنے کا حق کیسے رکھتا ہے.
زلیخا اپنے حسن و جوانی پہ اپنے شوہر کی دولت پہ غرور کرتی تھی اس نے سب قربان کردیا اور یہ سب اللہ نے کراویا کیا کوئی ھے دنیا میں جو کسی سے یہ سب کرواتا یہ دل میرے اللہ کے قبضے میں ہے ہم خود سے کچھ نہیں کرتے کوئی ساری دولت بھی خرچ کر دے کسی کا دل نہیں جیت سکتا.
اور اگر ایسی محبت جو واقعی محبت ہو اسے ایک اللہ کو پہچاننے والا انسان ترک نہیں کرتا جب تک زلیخا کی حوس رہی تب تک حضرت یوسف علیہ السلام نے منہ تک نہیں لگایا جب محبت کی پہچان ہوئی تو بوڑھی نابینہ کو نکاح کیلئے دعورت دے دی.
اور پھر جب دونوں طرف اوقات میں اعلیٰ حضرت لوگ ہوں تو ہوتی ہیں اللہ کی رحمت کی بارش جیسے کہ زلیخا کو حسن و جوانی ملی اور حضرت یوسف علیہ السلام کو سچے ہونے کیلئے معجزہ جو رہتی دنیا تک باقی ھے....