PoetryB Goshagoshi
se
Poet: sehar alvii

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

میں نے مانا کہ خود کو مٹانا پڑا

میں نے مانا کہ خود کو مٹانا پڑا وہ نہ سمجھا، مجھے ہی بتانا پڑا دستِ قسمت سے ہم ایسے کھلونے بنے کہ محبت کا بوجھ اکیلے ہی اٹھانا پڑا مُخْلِصی کا مِری اس نےرُتْبَہ نَہ جانا دِل کا یہ زَخْم زَمانے سے چُھپانا پَڑا مان کَر بَیٹھی تھی جِس کو مُقَدَّر مَیں اَپْنا آج اسی بَزْم سے آخر مجھے جانا پَڑا اب سَحَرؔ کِیا گِلَہ اُس کی جَفا کا کَرْنا عِشْق کا ہَر ایک سِتَم ہَنس کے اُٹھانا پَڑا