se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
عشقِ بے لوث آ گیا ہے اب زر کے سامنے
عشقِ بے لوث آ گیا ہے اب زر کے سامنے
عقیدتوں کا خون ہوا اک بشر کے سامنے
ہمیں تو ناز تھا اپنی ہی پاکبازی پر بہت
وہ لایا ذات کا گھمنڈ نظر کے سامنے
کیا تھا منتخب جس کو کہ لڑے گا کیس میرا
وہ وکیل بھی جا بکا ہے ستم گر کے سامنے
گواہِ بے گناہی تھا جو میری مخلصی کا
مکر گیا وہ گواہی سے مخالف کے سامنے
متاعِ دل کو بیچ کر وہ مستِ دولت ہو گیا
بکا ہے مصر کا یوسف گہر کے سامنے
یہاں احساسِ الفت کی کوئی قیمت نہیں جناب
کچلو گے کب تلک جذبوں کو تم زر کے سامنے
ہمارا جرمِ محبت عیاں ہوا یوں بھی
دی اوروں کو ترجیح چشم تر کے سامنے
ہماری محفلِ جاں میں پرائے خاص عام ہوئے
تڑپ رہا ہے صنم چارہ گر کے سامنے
سحرؔ یہ سادگیِ دل، یہ اعتبارِ خام دیکھو
تکبر اس کا رہا سخت بے نوا کے سامنے