se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
عجیب موڑ پہ لایا ہے وہ ڈسنے کے بعد بھی
عجیب موڑ پہ لایا ہے وہ ڈسنے کے بعد بھی
ہم مخلصی سجاتے رہے، بسنے کے بعد بھی
ہم مستحقِ ڈنگ نہ تھے، یہ جانتے تھے ہم
روکے رہے اسی کو، زہرِ جاں رسنے کے بعد بھی
شاید کوئی ملال ہو، یہ سوچ کر اسے
دیکھا ہے اس کی سمت، اس کے ہنسنے کے بعد بھی
وہ آستین میں پل کے بھی خصلت نہ بدل سکا
حیراں ہے دلِ سادہ، زہر رسنے کے بعد بھی
ہم نے تو غلط فہمی ہی سمجھا تھا اس کا وار
دیتے رہے صفائیاں، قفس میں پھنسنے کے بعد بھی
سحرؔ یہ سادگیِ دل، یہ اعتبارِ خام ہے
پہچانا نہ گیا وہ، ہمیں ڈسنے کے بعد بھی