PoetryB Goshagoshi
se
Poet: sehar alvii

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

وہ مرا ہے ہی نہیں، اور میں اسے کھونے کے ڈر میں مبتلا ہوں

وہ مرا ہے ہی نہیں، اور میں اسے کھونے کے ڈر میں مبتلا ہوں یہ کیسی کشمکش ہے، میں کس عذابِ سفر میں مبتلا ہوں جو کبھی ملا ہی نہیں، اسے ڈھونڈتی ہیں نگاہیں میری میں کس خیال کے سائے، کس رہگزر میں مبتلا ہوں اسے مانگنا بھی ہے جرم اب، اسے بھولنا بھی محال ہے میں عجب ملوکِ ملال میں، کس دشتِ جگر میں مبتلا ہوں اس کی بے رخی بھی مجھے منظور ہے اس چاہت میں وہ سمجھ نہ سکے گا، میں کس حدِ ہنر میں مبتلا ہوں مرا عکس تک بھی گواہ ہے، مری بے بسی کی کتاب کا میں سلگ رہی شب و روز اب، کس زہرِ اثر میں مبتلا ہوں وہ مری بزم میں بیٹھا ہے مگر غائب ہے میں اسے پاس بھی پا کر، کسی ڈر میں مبتلا ہوں اس نے آنا ہی نہیں دل میں ، دل کو یہ معلوم ہے مگر ایک ناپید سے رستے کے سفر میں مبتلا ہوں ہنستی ہوں محفل میں، تاکہ رازِ دل نہ کھلے کوئی پر تنہائی میں پوچھ، میں کس چشمِ تر میں مبتلا ہوں وہ تو پاس ہو کر بھی بہت دور ہے مجھ سے اے سحرؔ میں اسی کے شہر میں ہو کر، ہجر کے گھر میں مبتلا ہوں