se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
میری گلیوں میں ہو کے بدنام تم
میری گلیوں میں ہو کے بدنام تم
کئی شہروں میں نیک نام ہوئے
ہم نے بخشا تھا تم کو اوجِ کمال
تم تو ہم سے ہی لا کلام ہوئے
اہلِ دنیا تم کو عزیز رہے
بس ہمارے لیے حرام ہوئے
بک گئے تم بھی وقت کے ہاتھوں
مفت میں ہم تو بے دام ہوئے
ہم نے رتبہ دیا تھا الفت کا
تم تو غیروں کے اب مقام ہوئے
ہم جلاتے رہے جگر اپنا
تم تو کئیوں کا سَلام ہوئے
آج پچھتا رہی ہے بزمِ وفا
تم تو قاتل سرِ عام ہوئے
ہم مٹاتے رہے انا اپنی
تم تو خود ہی خدا کلام ہوئے
اب سحرؔ کیا گلہ کریں ان کا
وہ جو غیروں کے اِحتِرام ہوئے