se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
لوٹ آئی ہوں واپس اپنی تنہائی میں
لوٹ آئی ہوں واپس اپنی تنہائی میں
لے گیا تھا کوئی اپنی محفلوں کا لالچ دے کر
اب ڈھونڈتی ہوں خود کو اس رسوائی میں
چھین گیا میرا مان، مان دینے کا لالچ دے کر
اک عمر گزاری تھی ہم نے جس رعنائی میں
وہ مٹا گیا حسن میرا، زیبائش کا لالچ دے کر
ڈوب گئے ہم جذبات کی اس گہرائی میں
مار گیا وہ ہمیں اپنی چاہتوں کا لالچ دے کر
کوئی اثر نہ رہا اب میری دانائی میں
لوٹ لیا دھیان میرا، وفاؤں کا لالچ دے کر
اک عمر سے قید ہوں لفظوں کی سنوائی میں
وہ مکر گیا آخر، اقرار کا لالچ دے کر
ہر خواب بکھر گیا میری اس پسپائی میں
وہ جیت گیا مجھ سے، جیت کا لالچ دے کر
کوئی عکس نظر نہ آیا دل کی صفائی میں
آئینہ توڑ گیا وہ، صورت کا لالچ دے کر
اب دھندلا گئی ہے دنیا میری بینائی میں
وہ اندھیر کر گیا سب، روشنی کا لالچ دے کر
میں بھٹک رہی ہوں اپنی ہی پرچھائی میں
وہ دور لے گیا مجھ سے ، ہمراہی کا لالچ دے کر
سلگتی رہی ہیں راتیں ہجر کی انگڑائی میں
وہ نیند اڑا گیا میری، سکون کا لالچ دے کر
کوئی درد اب نہ بدلا دل کی آشنائی میں
وہ اجنبی بنا گیا، اپنی اپنائیت کا لالچ دے کر
ایک شور سا بپا ہے دل کی اس شہنائی میں
وہ ماتم سجا گیا، یہاں رونقوں کا لالچ دے کر
میں ڈھونڈتی ہوں خود کو روح کی یکتائی میں
وہ بانٹ گیا میرا وجود، شرکت کا لالچ دے کر
میرا عشق بھی تماشا بنا اس خدائی میں
وہ سجدے چھین گیا، بندگی کا لالچ دے کر
کوئی راہ اب نہ سوجھی جو ہمیں دِکھائی میں
وہ بھٹکا گیا ہے راستے، منزلوں کا لالچ دے کر
اب جاگتی ہی رہتی ہے سحر اپنی سودائی میں
وہ نیند لے گیا ہے، حسین خوابوں کا لالچ دے کر