se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
اک شور ہے ہجر کی رات کا
اک شور ہے ہجر کی رات کا
اور چُپ ہے بَلا کی مجھ میں
میں خود کو کہاں تلاش کروں؟
کوئی تجھ سا چھپا ہے مجھ میں
باہر سے تو بالکل ٹھیک ہوں میں
اندر سے کچھ ٹوٹا مجھ میں
ہر سانس پکارے نام تیرا
یہ کون ہے تجھ سا مجھ میں؟
اب تجھ سے گلہ بھی کیا کرنا
جب تو ہی نہیں رہا مجھ میں
بس یادوں کا اک طوفان ہے
اور غبار سا اڑتا مجھ میں
اک عمر گزاری سائے میں
اب خوف ہے اپنا مجھ میں
کچھ اپنے لیے بھی تو تعزیت کر
تو بھی تو نہیں بچا مجھ میں
اب ڈھونڈ نہ مجھ میں رنگِ حیات
اے سحر! وہ شخص مر گیا مجھ میں