PoetryB Goshagoshi
se
Poet: sehar alvii

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

خموش کیوں ہے، اگر تو اسی امت میں ہے؟

خموش کیوں ہے، اگر تو اسی امت میں ہے؟ ترا ضمیر اب تک کیوں خوابِ غفلت میں ہے؟ نہ شاہیں میں وہ پرواز، نہ کرگس میں حیا باقی عجب یہ قوم ہے، جو خوش اپنی ذلت میں ہے جو سچا رہبر تھا، وہ مصلوب ہوا، قید ہوا یہاں تو مسندِ شاہی بس مصلحت میں ہے کریں گے خاک قیادت یہ بے حس و ناداں کہ جن کا دین و ایماں بھی اب تجارت میں ہے خودی کو بیچ کے کھاتے ہیں تاجدار یہاں مگر یہ قوم ابھی تک سجدۂ اطاعت میں ہے امیدِ سحرؔ نہ رکھ ان غلام ابنِ غلاموں سے کہ ان کا ذوقِ پرواز ہی قیدِ اسارت میں ہے