se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
جسے سمجھیں سکون وہی بے سکون کیوں کرتا ہے
جسے سمجھیں سکون وہی بے سکون کیوں کرتا ہے
بچھڑ کے وہ مِری دنیا کو یوں دگرگوں کیوں کرتا ہے
تھا جو مرہم، اب وہی رستا ہوا اک زخم ہے یوں
یاد میں اس کی دل اب آنکھ پُرخون کیوں کرتا ہے
جس کی خاطر خود کو ہم نے کر دیا تھا خاک ہی
اب وہی جینے کے ساماں سے محروم کیوں کرتا ہے
ہیں فریبِ مصلحت بستی کے یہ روشن چراغ
تیرگی میں دل سفر سوئے بیاباں کیوں کرتا ہے
اک طوفان چھپائے بیٹھی ہے دل میں سحر
لہجہ پھر دنیا کے آگے خود کو ممنون کیوں کرتا ہے