PoetryB Goshagoshi
se
Poet: sehar alvii

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

حق میری عقیدت کا تم چکا کیوں نہیں دیتے؟

سحر علوی تجھے پتھر کہوں یہ گورا نہیں ورنہ تجھ میں بھلا دل کہاں ہے بتا ؟ مرتضی برلاس سایہ ہوں تو ساتھ رکھنے کا سبب کیا، پتھر ہوں تو راستے سے ہٹا کیوں نہیں دیتے؟ سحر علوی سائے کو ہٹانے کی سکت مجھ میں کہاں ، پتھر کو مگر پوجا ہے، ٹھکرا نہیں سکتے! پتھر کو صنم کہہ کے تجھے ہم نے ہے پوجا ، احساس مگر دل میں جگا کیوں نہیں دیتے؟ پتھر ہو تو پھر پتھر ہی رہو تم ، عذرِ ستم ھے کیا، ہم نے تراشا صنم ، تم سینے میں دل جگا کیوں نہیں دیتے ؟ ہم نے تو تمہیں روح کی خلوت میں بسایا، تم چہرے سے نفرت کی چادر ہٹا کیوں نہیں دیتے؟ پتھر ہی سہی، تم کو سحرؔ جانِ جگر مانا، حق میری عقیدت کا تم چکا کیوں نہیں دیتے؟