PoetryB Goshagoshi
se
Poet: sehar alvii

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

ہواؤں میں اڑتے زمانے نہیں آتے

ہواؤں میں اڑتے زمانے نہیں آتے پرندوں کے دن وہ پرانے نہیں آتے وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا موسم اب ڈھونڈے سے بھی وہ خزانے نہیں آتے دنیا کی ہوس نے بنایا ہے سنجیدہ اب دل کو وہ معصوم بہانے نہیں آتے مٹی کے کھلونوں سے بہلایا تھا دل جو روٹھنے پہ اب وہ منانے نہیں آتے چہروں پہ چہرے سجے ہیں یہاں تو کیوں لوٹ کے اب لوگ پرانے نہیں آتے خوابوں کی اڑانیں بھی اب تھک گئی ہیں بچپن کی طرح وہ پرندے نہیں آتے دنیا کی اس بھیڑ میں تنہا کھڑے ہیں سحرؔ ہنسنے کے اب وہ بہانے نہیں آتے