PoetryB Goshagoshi
se
Poet: sehar alvii

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

کسی کے ہجر کی لہروں میں روز بہتے ہیں

کسی کے ہجر کی لہروں میں روز بہتے ہیں ہم اپنے اندر ہی اک مستقل عذاب میں رہتے ہیں زبان خاموش ہے اور روح سسکیاں بھرتی ہے ہم ان کے سامنے ہنس کر جو صدمے سہتے ہیں وہ جیسے کوئی ادھورا سا خواب ہو دل کا جو ساتھ چلتا ہے پر ہاتھ کب وہ آتے ہیں زمینِ دل پہ کوئی نقش اب ابھرتا نہیں جو اشک گرتے ہیں وہ داغ بن کے رہتے ہیں ملے گی خاک میں ایک دن یہ زندگی کی بساط نہ جانے کس لیے پھر لوگ مان کرتے ہیں یہاں تو سانس کا لینا بھی اب امانت ہے ہم اپنے آپ سے اب ہر گھڑی جھجکتے ہیں فضائے شب میں جو بکھری ہے خاموشی سحرؔ اسی سکوت میں ہم خود کو ڈھونڈتے ہیں