se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
یہ کہیں کا نہیں چھوڑتے
یہ کہیں کا نہیں چھوڑتے
کبھی نہ چھوڑنے کا کہنے والے
عمر بھر کو ہیں رولاتے
ہمیشہ ہنسانے کا کہنے والے
دل کو زندہ ہی مار دیتے ہیں
ہم پہ ہر دم مرنے کا کہنے والے
چھوڑ جاتے ہیں تنہا اندھیروں میں
روشنی راہوں میں لانے کا کہنے والے
برباد ہی کر کے مانتے ہیں
دل کی بستی بسانے کا کہنے والے
زہر رگوں میں اتار دیتے ہیں
شمعِ الفت جلانے کا کہنے والے
خود ہی راستے بدل لیتے ہیں
ساتھ عمر بھر چلنے کا کہنے والے
دل میں نفرت سجا کے بیٹھے ہیں
دل کو بالکل صاف رکھنے کا کہنے والے
گہرے سمندر میں ڈبو دیتے ہیں
ہمیں کنارے لگانے کا کہنے والے
زخموں سے جھولی بھر گئے 'سحر'
ہمارا درد بٹانے کا کہنے والے