se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
*دل کسی کی بزم میں یوں مبتلا ہوا ہے*
*دل کسی کی بزم میں یوں مبتلا ہوا ہے*
*جیسے مٹی کو بھی جینے کا پتا ہوا ہے*
*یک طرفہ ہی سہی، فیضِ محبت دیکھ لو*
*سانس کا ہر سلسلہ میرا دعا ہوا ہے*
*دل میں اک خوشی سی ہے، دل میں اک سکون ہے*
*درد بھی میرے لیے خود ہی دوا ہوا ہے*
*بس تمہاری ہی خوشی مقصود ہے دل کو مرے*
*بس تمہاری ہی رضا میں مبتلا ہوا ہے*
*عشق میں پانے کی کوئی شرط رکھی ہی نہیں*
*بے غرض ہونا ہی رندوں کی قبا ہوا ہے*
*تیرہ بختی سے نکل کر ہم نے جانا اے سحر*
*تیرے آنے سے مقدر میں سحر ہوا ہے*