se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
دانائی میں آگے وہ گزرتا ہوا بھی معصوم لگتا ہے
دانائی میں آگے وہ گزرتا ہوا بھی معصوم لگتا ہے
بِن بات کے یوں وہ جھگڑتا ہوا بھی معصوم لگتا ہے
جاں لٹانے کو جی چاہتا ہے ہر اک ناز پر اُس کے
اپنی ہی ضد پر وہ مچلتا ہوا بھی معصوم لگتا ہے
عجب جادو ہے اُس کی ہر شوخی و چلبلاہٹ میں
میرے راستے پر پاؤں دھرتا ہوا بھی معصوم لگتا ہے
اُسے علم ہے وہ مری زیست کا واحد اثاثہ ہے جناب
آنگنِ دل رہ کر دل چیرتا ہوا بھی معصوم لگتا ہے
کوئی جا کے دیکھے اُس کی معصوم اداؤں کو سحر
خنجر میرے سینے وہ اتاراتا ہوا بھی معصوم لگتا ہے