se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
بک گئے ہم تیری سبھی کج اداؤں پر
بک گئے ہم تیری سبھی کج اداؤں پر
زمانہ فقیر ہو گیا ہمیں پانے کے چکر میں
ہم نے تو وار دی خدائی،تیری اک مسکان پر
لوگ روتے رہے ہمیں ہنسانے کے چکر میں
نہ جسم کی چاہ ، نہ وصل کی کوئی حسرت پر
عمر کاٹ دی ہم نے الفت نبھانے کے چکر میں
تو ہنستا رہے، شاد رہے، رہے یونہی مگن پر
ہم مٹ گئے تیری دنیا بسانے کے چکر میں
مل بھی جائے تو ،تو کھویا ہی کب تھا ؟ پر
خود کو کھو دیا ہم نے تجھے پانے کے چکر میں
تیری اک توجہ کمانا ہی، رہی بہت بھاری ہم پر
لوگ لٹتے ہیں یہاں تاج و تخت کمانے کے چکر میں
ملی جو دل کو تسکینِ بے غرض کیا کہیے سحرؔ
دل فدا کر بیٹھے تیرے ناز اٹھانے کے چکر میں