PoetryB Goshagoshi
se
Poet: sehar alvii

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

میں تمہارے نصیب میں بار بار تھوڑی آؤں گا

میں تمہارے نصیب میں بار بار تھوڑی آؤں گا گواؤ مجھے جس طرح بھی گواہ سکتے ہو مرا جو عہد تھا، وفا تھی، مری جو محبت تھی بھلاؤ مجھے جس طرح بھی بھلا سکتے ہو وہ جو اک شخص تھا تم پر دل و جان سے مرتا رلاؤ مجھے جس طرح بھی رلا سکتے ہو پلٹ کر پھر کبھی واپس نہ آؤں گا اے سکونِ قلب مٹاؤ مجھے جس طرح بھی مٹا سکتے ہو وفا کی راہ میں تم نے جو دی ہے مجھ کو اذیت ستاؤ مجھے جس طرح بھی ستا سکتے ہو ہمارے پیار کے دعووں کو خاک میں ملایا تم نے جلاؤ مجھے جس طرح بھی جلا سکتے ہو مری نظر سے گر کر جاؤ گے کہاں ڈھونڈنے مخلصی گراؤ مجھے جس طرح بھی گرا سکتے ہو قبر کے اندھیروں میں اب سکون پائے گا یہ دل دباؤ مجھے جس طرح بھی دبا سکتے ہو یہ سحرؔ آخری صدا ہے، سنو اور یاد رکھو چھپاؤ مجھے جس طرح بھی چھپا سکتے ہو