PoetryB Goshagoshi
se
Poet: sehar alvii

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

سچی محبتوں کی اب امید نہیں ملتی

سچی محبتوں کی اب امید نہیں ملتی دل مر گیا تو زخم کی تجدید نہیں ملتی وہ وار کر، کہ چارہ گری بھی نہ ہو سکے مرہم کی اس جہان میں اب دید نہیں ملتی ایسی جگہ پہ لا کے میرا ہاتھ چھوڑ دے جس موڑ پر حیات کی تائید نہیں ملتی مالک! سلجھ نہیں رہی مجھ سے یہ زندگی اس الجھی داستاں کی کوئی کلید نہیں ملتی اتنا نہ گرایئے سحر میری نظر سے اب جس کے بعد دل کی کوئی شنید نہیں ملتی