se
Poet: sehar alvii
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
ذلیل ہو کر جب صبر آجائے ، کیا محبوب کیا محبت
ذلیل ہو کر جب صبر آجائے ، کیا محبوب کیا محبت
اپنی ہی نظروں میں گر جائیں، کیا محبوب کیا محبت
جس عشق کی چوکھٹ پہ عزتِ نفس نیلام ہو
وہاں سے ہاتھ جھاڑے، اٹھ جائیں، کیا محبوب کیا محبت
ہم خود کو مٹا ڈالیں جن کی انا کی خاطر
وہ وقت پر رُخ بدل جائیں، کیا محبوب کیا محبت
وہ جن کے لیے ہم نے زمانے بھر سے بیر لیا ہو
وہی ہر اک غیر کے بن جائیں، کیا محبوب کیا محبت
اب سحرؔ کیا فرق پڑتا ہے ان کے ہونے نہ ہونے سے
جب دل سے ہی سب ارمان اتر جائیں، کیا محبوب کیا محبت