se
شاعر: sehar alvi
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
تو بنائے جو پاگل، میں بن نہ پاؤں؟
تو بنائے جو پاگل، میں بن نہ پاؤں؟
پھر یہ کوئی محبت ہے؟
میں واقف ہوں تیرے سبھی دلاسوں سے
پر پھر بھی تیرے قصّوں میں نہ آؤں؟
پھر یہ کوئی محبت ہے؟
میں ڈرتی نہیں ہوں زمانے کے شر سے
پر تیری خوشی کی ہی خاطر، نہ ڈر جاؤں؟
پھر یہ کوئی محبت ہے؟
تری جیت کی اک تمنا کی خاطر
میں خود کو ہر اک موڑ پر نہ ہراؤں؟
پھر یہ کوئی محبت ہے؟
تو جیتے، میں ہنس کر ہی پیچھے ہٹ نہ جاؤں؟
پھر یہ کوئی محبت ہے؟
اشارے پہ تیرے میں مٹ نہ جاؤں؟
اگر جان مانگے، تو مر نہ جاؤں؟
پھر یہ کوئی محبت ہے؟
ہوں مانا کہ شکوے ہزاروں ہی دل میں
پر تیری ہنسی پر، میں سب کچھ بھلا کر
بہت پیار سے مسکرا نہ جاؤں؟
پھر یہ کوئی محبت ہے؟
بہت بامروت، بہت باحیا ہوں
تری کج ادائی پہ خاموش رہ کر
میں جھک کر تری عیب جوئی نہ چھپاؤں؟
پھر یہ کوئی محبت ہے؟
سمجھتا ہے تو مجھ کو ناداں، تجھے تو بڑی خوشی ہے
تری اس اتراہٹ کی بقا کی خاطر
سحرؔ دانستہ خود ہی پاگل بن نہ جاؤں؟
پھر یہ کوئی محبت ہے؟