PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

آخری پکار

ابھی باقی ہیں کچھ سانسیں، ابھی ایمان باقی ہے قفس زادِ تمنا میں، ذرا ارمان باقی ہے پئے وصلِ سحر آؤ، کہیں حسرت نہ مر جائے نگاہِ منتظر میں اب بھی اک امکان باقی ہے نہ آنا تب کہ جب جادے پہ بس گردِ فنا اڑے تپشِ غم میں ابھی تو محشرِ طوفان باقی ہے رہِ پُر خار میں تحلیل ہیں بینائیاں میری متاعِ جاں لٹانے کو ابھی سامان باقی ہے خبر کر دو "سحر"! اس کج ادا، بے مہرِ دوراں کو پلٹ آؤ کہ ہونے کو ابھی نقصان باقی ہے