se
شاعر: sehar alvi
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
حصارِ خاموشی
عجیب موڑ پہ ٹھہری ہے زندگی میری
نہ اس کو پانا مقدر، نہ واپسی کی ڈگر
میں جانتی ہوں کہ منزل مری نہیں ہے وہ
مگر یہ دل کہ بدلتا نہیں کبھی بھی ڈگر
اسے تو میری محبت بھی بوجھ لگتی ہے
چھپاؤں گی، کہ نہ بدلے وہ دوستی کی ڈگر
وہ شخص جو ملنا نہیں کسی صورت مجھے
اسی کے نام ہوئی ھے مری تمام یہ عمر
امیدِ وصل نہیں ہے، نہ کوئی وعدہ ہے
فضول کاٹ رہی ہوں یہ پیار کا میں سفر
دعا کو ہاتھ اٹھاتی تو ہوں مگر اب کے
لب پہ کوئی صدا ہے، نہ باتوں میں ہے اثر
وہ میرے سامنے میرا ہی دل مسلتا رہا
کہا کہ پہنچا نہیں "سحر" تیرا کوئی اثر