PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

Nadan ishaq

ناداں عشق : وہ جو کمال ہے، جسے کوئی زوال نہیں اُسے تو میری محبت کا کچھ خیال نہیں میں کون؟ ایک ہی ادنیٰ سی خاک کی بندی وہ چاند ہے، جسے کوئی بھی ملال نہیں مری دعا کا بھلا اس سے کیا تعلق ہے؟ وہ آسماں ہے، اسے فکرِ ماہ و سال نہیں میں ناداں تھی، دل کے ہاتھوں مجبور تھی کہاں ہے لٹنا؟ یہ دل کا کوئی سوال نہیں لکھا ہے اس کے وجود پر ہی اپنا سارا نصیب مگر یہ سچ ہے، اسے چاہنے کی مجال نہیں شکایتیں میں کروں کس سے اب محبت کی؟ وہ بے طلب ہے، اسے عشق کا ملال نہیں یہ جانتی ہے سحرؔ آج وہ تو ہار گئی مگر یہ ہار بھی الفت میں بے مثال نہیں جو بن مانگے ہی لٹا دے، وہی تو عاشق ہے وہ عشق ہی کیا، جہاں نقصان اور ملال نہیں