se
شاعر: sehar alvi
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
بحرِ تمنّا
تیری دنیا میں کوئی عکس نہ سایہ میرا
میں تو کچھ بھی نہیں، تو ہے سرمایہ میرا
تیرا نام آئے تو سینہ یہ اچھل پڑتا ہے
جیسے ابلتا ہو کوئی بحرِ تمنا میرا
خفا بھی معصوم ہی ہے مونسِ جفا میرا
دل پہ ہے کیسا یہ آخر قبضہ تیرا ؟
میں خاموش ساحل ہوں، تو تند لہروں کا طوفان
تجھ سے ہی قائم ہے یہ جوش و تماشا میرا
بجھ نہ جائے یہ لگن، مٹ نہ جائے یہ تڑپ
تیری الفت میں ہی پوشیدہ ہے "سحر" میرا