PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

کوئی شکوہ نہیں دل کو کہ میرا مان توڑا ہے

کوئی شکوہ نہیں دل کو کہ میرا مان توڑا ہے ہمیں بھی شوق تھا اک عمر، دھوکا کھا کے جینے کا خیالِ مصلحت میں تم نے رشتہ ہی وہیں توڑا جہاں سے حوصلہ بڑھتا تھا طوفانوں سے لڑنے کا تیری دنیا کا ہر چہرہ مکرر دیکھ رکھا ہے ہمارا دل ہی اب مائل نہیں دنیا میں رہنے کا چلو تم جیت ہی جاؤ، تماشا ختم کرتے ہیں یہ جھگڑا اب نہیں جھیلا ہی جاتا روز مرنے کا ہمیں بھی تھا بہت اصرار خود کو ٹھیک رکھنے پر مگر اب حوصلہ باقی نہیں خود کو سمٹنے کا سحر اس انجمن میں اب کوئی رہبر نہیں ملتا سبھی سامان رکھتے ہیں یہاں تو دل کو ٹھگنے کا