PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

رُلایا اس کو جاتا ہے جسے ہنستے ہوئے دیکھو

رُلایا اس کو جاتا ہے جسے ہنستے ہوئے دیکھو جو پہلے سے ہی روتا ہو، اسے رُلایا نہیں جاتا ہمیشہ وار ہوتا ہے یہاں زندہ سلامت پر جو مر جائے محبت میں، اسے مارا نہیں جاتا مرا ظرف کہتا ہے، نعمتِ الفت جو ٹھکرائے وہاں سے چھین لیتی ہوں دعائیں بھی، وفائیں بھی تو بے قدر برحق ہے، میں واپس لے ہی لیتی ہوں جو دھوکے سے ہی مانگی ہو، یا چھینی و جھپٹی ہو مگر تحفے میں دی جائے محبت ہو یا دولت ہو دیا ہو ظرف والے نے، سحرؔ، تحفہ چھینا نہیں جاتا