PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

آئینہِ بے قدری

وہ رگِ جاں سے ہے واقف، تپش پہچانتا ہے تکلیف دینے کے ہنر، وہ خوب جانتا ہے نہ اظہارِ محبت ہے، نہ وہ رہتا ہے بیگانہ وہ دیر سے دھیان دے کر، امتحان لیتا ہے وہ میرے سامنے غیروں کی ستائش کرتا ہے مگر مری رعنائی کو، وہ خاک میں ملاتا ہے کمالِ حسن نہیں یہ، بس حسنِ نظر ہے مری چاہ کا آئینہ، اسے حسین بناتا ہے نہ میں بدصورت ہوں، نہ مری ذات بے رونق اس کی بے قدری کا آئینہ، کم تر دکھاتا ہے جسے ہم چاہتے ہیں، وہی مسمار کرتا ہے ہماری بے بسی کو، تماشائے جہاں بناتا ہے تمام حالات اپنے، اب بیاں بھی کیوں کرے محب تو اپنی یہ قسمت، پہلے سے جانتا ہے وہ جو ٹوٹا تارہ بن کر گرا ہے میرے دل پر سحرؔ! وہی بے قدر اب مری جاں کو بھاتا ہے #seharalvi #urdupoetry