PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

جس طرح رات گئی دن بھی گیا ہاتھوں سے

جس طرح رات گئی دن بھی گیا ہاتھوں سے اس طرح کسی شام ہم نے بھی گزر جانا ہے جس نے روکا ہی نہیں ہم کو کبھی جانے سے اس کی بستی میں بھلا ہم نے کہاں رہنا ہے وقت کی تیز ہواؤں کا یہ جھونکا ہے میاں نقشِ پا بن کے ہمیں خاک میں مل جانا ہے لوگ کہتے ہیں کہ اک روز بدل جائے گا وقت ہم نے تو وقت کے سانچے میں ہی ڈھل جانا ہے شمعِ محفل کی طرح جلتے رہے ہم تو سدا صبح ہوتے ہی مگر ہم نے بھی بجھ جانا ہے آج روتے ہیں جو کل ہنس کے اڑاتے تھے ہمیں ان کی آنکھوں کو بھی اک روز تو نم ہونا ہے روشنی بن کے چمکنا ہے اندھیروں میں ہمیں اے سحر! موت کے سائے سے کہاں ڈرنا ہے