se
شاعر: sehar alvi
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
خوددار محبت
مری پاکیزہ چاہت کو وہ اب بھی لالچ سمجھتا ہے
مری خوددار الفت کو بہت ہی سستا سمجھتا ہے
لٹائی ذات میں نے جس پہ مہر و ناز کی خاطر
وہ میری اس عقیدت کو محض اک سودا سمجھتا ہے
غرض سے پاک ہے اب تو مری یہ یکطرفہ الفت مگر
وہ دل کی اس بستی کو اک تماشہ سمجھتا ہے
اس کی کج کلاہی سے جھلکتی ہے مری تذلیل
وہ اپنے اوج میں مجھ کو سراپا خوار سمجھتا ہے
فقیرِ چوکھٹِ جاں بھی بن کر دیکھا ہے میں نے
سحر کی خوددار الفت کو وہ اب اک معجزہ سمجھے