PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

ہاتھوں کی لکیروں پہ مت جا اے انسان

ہاتھوں کی لکیروں پہ مت جا اے انسان مقدر ان کا بھی ہوتا ہے جن کے ہاتھ نہیں ہوتے جو لڑتے ہیں طوفاں سے بنا کر خود ہی رستہ وہ منزل کی تلاش میں کبھی ناچار نہیں ہوتے مل جاتی ہے رفعت انہیں محنت کے صلے میں جو قسمت کے بھروسے پہ عزادار نہیں ہوتے پرندوں کو کہاں ملتی ہے لکھی ہوئی منزل پر تول کے اڑتے ہیں وہ لاچار نہیں ہوتے مٹ جاتے ہیں دنیا سے مگر جھکتے نہیں وہ جو غیرتِ خودی کے کبھی غدار نہیں ہوتے بدل دیتے ہیں دنیا کو وہ اپنی ہی لگن سے جو حالات کے آگے کبھی تسلیم نہیں ہوتے امید کا اک دیپ جلا کر تو دیکھو سحر اندھیرے کبھی اتنے بھی پائیدار نہیں ہوتے