PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

محبت بچوں کا کھیل نہیں:

محبت یا تو ہوتی ہی نہیں یا پھر ہوتی ھے تو بس ہو جاتی ہے محبت کسی عمر سے بندھی ہوئی غلامی کا نام نہیں ہے، محبتوں میں محب کی انسانیت جس قدر زندہ ہو اسی قدر گہری کھائی ہوتی ہے جس میں محب گرتا جاتا ہے اور مزید گرنے کی تمنا رکھتا ہے. نہ ہو تو نہ ہو ، گر ہو تو پھر کُن ہی ہو جائے محبت وہ ساحر ہے، جو دل چُن ہی ہو جائے سحر! کوئی جتنا بھی ڈوبے، وہ مٹنا ہی چاہے یہ وہ گہری کھائی ہے، جو مدفن ہی ہو جائے!