PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

گدھے کی سرداری

جب کسی گدھے کے سر پہ تاج پہنا دیا جائے، تو پھر اس کو لگام ڈالنا مشکل ہو جاتا ہے. کچھ لوگ عزت ملنے پہ بھول جاتے ہیں کہ اللہ نے عزت کا زریعہ کون بنایا تھا، اور عزت ملنے پہ اسی پہ حکومت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس نے عزت دی ہو، دراصل جسکی وجہ سے عزت ملتی ہے اسی پہ لگام ڈال کر خود اس کے مقام پر فٹ ہونے کی کوشش کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر کئ ایسے مرد اور عورتیں بھی موجود ہیں جو کسی مشہور انسان سے شادی کر کے اس محفل کے ہیرو بنتے ہیں اور جس کی وجہ سے محفل میں عزت ملی ہو سب سے پہلے اسی پہ لگام ڈالتے ہیں اور باقیوں کو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں بہت بڑا گدھا ہوں، ورنہ عقلمند کبھی بھی اپنے محسن کو رسوا نہیں کرتا، اور جاہل ہمیشہ جس تھالی میں کھایا ہو وہی تھوک کر اپنی اوقات دکھاتا ہے، اور اپنی اکڑ گھمنڈ دکھاتا ہے لیکن اس دوران وہ احسان فراموشی کے اعلی درجے پہ فائز ہو چکا ہوتا ہے، #seharalvi #seharalviopinion
گدھے کی سرداری — شاعر sehar alvi