PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

قیدِ تخیل"

اب قلم تھک گیا، سوچیں تھم سی گئی ہیں اُس نے میری چاہتوں کو خود غرض بنا ڈالا اس نےاپنی لاپرواہی کو چھپانے کی خاطر اب میری ہر بے لوث وفا کو ہی خود غرضی بنا ڈالا عجب شخص ہے، جب اُسے میری پروا ہی نہیں تو کیوں مری کم سنی پہ، آج یوں غور کر ڈالا جوانی کی تپش میں، میں نے صرف اُسے چاہا اُس نے مری وفا کو بھی ،میرا گناہ ہی بنا ڈالا میں طلب سے پاک تھی، بس اُسے ہی چاہا تھا اُس نے میرے اشکوں کو بھی اک سودا بنا ڈالا مری سوچوں پہ بھی اُس نے لگایا ہے عجب تالا اُس کو سوچنا بھی اب تو خود غرضی بنا ڈالا اُس کی "بقا" کی تڑپ میں ایسی جلی ہے "سحر" کہ اُسی نے اپنی ہی شمع کو دھواں بنا ڈالا