PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

مُنحرِفِ مجبور

محبت تو کریں گے ، تم سے نہ کہیں گے ہر رازِ تمنا فقط ، دل میں ہی رکھیں گے بھلےتڑپے رہیں گے تری چاہ میں ہمیشہ مگر اشکِ ندامت نہ آنکھوں سے بہیں گے نہ شکوہ ہی کریں گے، نہ شکایت ہی ہوگی جو تم نے دیے درد، وہ ہنس کے ہی سہیں گے ذکرِ الفت جو آیا ، کبھی محفل میں ہماری مسکرا کے چپ چاپ وہاں بیٹھے رہیں گے بے زار ہی ہو جائے گا تو ، محبت سے ہماری مکر کر اب سحر ، ناشناسا ہی رہیں گے
مُنحرِفِ مجبور — شاعر sehar alvi