PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

انتخابِ تنہائی

بزمِ دنیا میں کوئی دل کو نہ بھایا ہوگا ہم نے خود کو ہی اکیلا یہاں پایا ہوگا لاکھوں مداح تو ہیں زمانے میں مگر دردِ دل میرا کسی نے نہ سمجھا ہوگا یوں ہی برباد نہیں ذہن کا توازن ہوتا پسِ وحشت کوئی اک نہیں فسانہ ہوگا ایک ہی بوند میں پیمانہ نہیں چھلکتا ہوتا رفتہ رفتہ ہی غمِ دل کا گھڑا بھرا ہوگا میں نے الفاظ میں بکھیرے ہیں اپنے سبھی دکھ مگر آپ نے تو صرف میرا ہنر ہی دیکھا ہوگا تھک گئی ہوں زمانے کے ان جھوٹے میلوں سے تبھی تو محفلوں سے منہ کو موڑا ہوگا یہ جو اب تنہا رہنے پر تلی ہے سحر اس نے ہر شخص کو دنیا میں پرکھا ہوگا