PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

خیالی پلاؤ

تعلق کو بڑھا کر وہ مری چاہت خراب نہیں کرتا عزیز اتنی ہوں اس کو، وہ عارضی بات نہیں کرتا وہ نہیں چاہتا رشتہ یہ کہیں ہجر کی نذر نہ ہو جائے اسی خوفِ جدائی میں وہ الفت کا آغاز نہیں کرتا مجھے لگا تھا عام انسانوں جیسا بھی مقام نہیں میرا وہ کھو دینے کے ڈر سے مری سمت پرواز نہیں کرتا محبت کھیل بن جائے، اسے یہ بات تو منظور ہی نہیں سو عجلت میں وہ دل کی بستیوں کو زیر و زبر نہیں کرتا ملے تسکینِ دل، سحرؔ اب پشیمانی کا کوئی کام نہیں وہ کھونے سے ڈرتا ہے مجھے، اسی لیے تو یاد نہیں کرتا