se
شاعر: sehar alvi
B Goshagoshi ID: 0786
Verified Original Poetry
پتھر بنے ہیں اب تو یہ حیرت کیسی جناب
پتھر بنے ہیں اب تو یہ حیرت کیسی جناب
جب موم کے تھے ہم تو جلائے بہت گئے
ہم نے لٹائی عمرِ رواں جن کی راہ میں
وہ پہلے ہی موڑ پہ چھوڑ کے آگے نکل گئے
جن کے لیے بھلایا تھا ہم نے خودی کو بھی
وہ رخ بدل کے ہم سے چھپائے بہت گئے
آئے نہ زخمِ دل کی کبھی تاب ہم مگر
اس زندگی میں رنج و غم اٹھائے بہت گئے
اب تو لہو بھی خشک ہے آنکھوں کا اے جگر
دیدہِ تر سے اشک بہائے بہت گئے
بکھری ہیں کرچیاں مری ہستی کی چار سو
آئینے مری ذات کے توڑے بہت گئے
خلوت کی تیرہ بختی سے شکوہ نہیں ہمیں
ہمیں اجالوں کے بھی فریب آئے بہت گئے
ہم نے تو روشنی ہی لٹائی تھی عمر بھر
پر تیرگی کے سائے ستائے بہت گئے
اب تو دل پہ زخم کا کوئی اثر نہیں
اس شہرِ آرزو میں دکھائے بہت گئے
مقتل بنی ہے اب تو یہ خلوت گہِ ستم
بربادی کے یہاں پہ منائے بہت گئے
تاریکیِ شب سے اب ہمیں لگتا نہیں ہے ڈر
ہمیں اجالوں کے بھی فریب آئے بہت گئے
بجھ گئے ہیں آس کے سب ہی دیے سحر
پر یاد کے چراغ جلائے بہت گئے