Gu
شاعر: Gulfam
B Goshagoshi ID: 8037
Verified Original Poetry
چپ چاپ
تم سے محبت میں
میں نے تو اپنی شناخت بھی کھو دی ہے
مجھ میں تو اب اپنا آپ بھی دکھائی نہیں دیتا ۔۔
ویسے تو میں نے بہت سی محبتوں کو مرتے دیکھا
لیکن تمہاری محبت کے بچھڑ جانے سے میری زندگی میں جو رنگ آیا ہے
اسے اب لوگ روگ کہتے ہیں
اک ایسا روگ جو تا عمر میرے ساتھ رہے گا
میں جانتا ہوں
تم سے جڑی کچھ چیزیں
کچھ یادیں مجھے بہت تکلیف دیتی ہیں
جن کا دہرانا مجھے اذیت کی سولی پہ چڑھا دیتا ہے
مگر میں چاہ کر بھی خود کو ان لمحات سے نہیں نکال سکتا
کاش مجھے تم سے محبت ہی نہ ہوتی
مگر محبت کرتے تھوڑی نا ہیں
یہ تو ہو جاتی ہے
بس یونہی چپ چاپ ــــــــــــــــــــ.