PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

جو ایمان دار ہوں وہ ہر جگہ ایمان دار ہوتے ہیں

جو مَرد یا عورَت کئیوں سے ٹائم پاس کرتے ہیں اور سَمجھتے ہیں کہ یہ نارمَل ہے، دَرحَقِیقَت دو باتیں ہوتی ہیں اُن کے ساتھ 1 = اُن کی زِندگی میں کِسی خاص کی کَمی ہوتی ہے چاہے کوئی بھی وَجَہ ہو وہ اُس خاص کو کِسی بھی وَجَہ سے حاصِل نا کر سَکے ہوں یا حاصِل ہو نا سَکے ہوں تو وہ کَمی جو وہ اُس خاص سے کَم تَروں سے پُوری کر رہے ہوتے ہیں۔ 2 = اِیمانداری میں کَمزور لوگ ہوتے ہیں جو اَپنے خاص اِنسان کی کَمی کی تاثِیر کہیں سے بھی مِلے لے لیتے ہیں یعنی پیٹ بَھرنے سے غَرَض ہے وہ کھانا چاہے جَیسا بھی ہو چَلے گا اَب اَیسی عورَتیں اور مَرد خُود ہی سوچیں کہ وہ کیا ہیں.... جون ایلیا نے کیا کہا تھا.... ہے پَہلو میں ٹَکے کی اِک حَسِینہ تِری فُرقَت گزاری جا رہی ہے.... اور جو لوگ اِک اِنسان کو خاص سَمجھتے ہیں اور پِھر اُس کے بَعد چاہے وہ اُسے مِلے نا مِلے جَب تَک اُسے خاص سَمجھتے ہیں اُسی کی چاہَت میں زِندگی گُزار دیتے ہیں وہ اَپنے اِیمان پہ فَخر کریں دَراصل وہ ہَر جَگہ اِیماندار ہیں اِسی لیے مُحَبَّت میں بھی اِیماندار ہیں....