PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

میں فناہ ہوں تیرے عشق میں

میں فناہ ہوں تیرے عشق میں، تجھے دوسروں کا خیال ہے کبھی میرے دل کی بھی بات سن، مری تو زندگی کا سوال ہے یہ جو فاصلوں کی ہے داستاں، یہ جو دوریوں کا ہے سلسلہ کبھی تو بھی آ کے قریب دیکھ، میرا کیا ترے بن حال ہے نہ وہ روشنی، نہ وہ رونقیں، نہ وہ رات بھر کی ہے گفتگو تیرے بعد اب اس حیات میں، ہر ایک سمت زوال ہے میں تو مٹ گیا تری راہ میں، مگر اب بھی دل کو امید ہے تری بے رخی، اور یہ ستم، مری چاہتوں کا ہی تو کمال ہے تیرے عشق کا یہ جو روگ ہے، مری جان کا یہ وبال ہے نہ تو آ سکا نہ میں جی سکا، بن ترے مرنا بھی محال ہے کسی اور سے ہے وفا تری، مری چاہتوں کا زوال ہے مری سمت تیرا یہ رخ سدا، تری ذات کا جاہ و جلال ہے نہ سوچو، کہ تری طلب، مجھے دے گئی کوئی درد و غم مری کیفیت پہ نہ جائیو، نہ سحرؔ کو کوئی ملال ہے
میں فناہ ہوں تیرے عشق میں — شاعر sehar alvi