PoetryB Goshagoshi
se
شاعر: sehar alvi

B Goshagoshi ID: 0786

Verified Original Poetry

تراشِ ناتمام

محبت میں عجب اک معجزہ یہ بھی ہوا ہے وہ میرا ہو نہ پایا، پر مجھے بہتر تو کیا ہے میں ذروں میں چاروں طرف بکھرنے والی تھی اسی کی بے نیازی نے مجھے یکجا کیا ہے مرا گرنا، مرا مٹنا، اسے منظور ہی کب تھا نہ چاہ کر بھی اس نے مجھے پھر زندہ کیا ہے وہ خود پتھر تھا مگر تراش گیا مری ہستی کو اسی کے فن نے مجھ کو نقشِ جاویداں کیا ہے ضروری تو نہیں کہ ہر کہانی میں وصال ہو اس ادھوری چاہت نے سحر کو پورا کیا ہے